کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کی آسامیوں کیلئے انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے

منگل 22 جنوری 2019 19:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے نرسز ایگزیمینشن بورڈ میں کنٹرولر بی پی ایس 18 اور ڈپٹی کنٹرولر بی پی ایس 17 کی آسامیوں کے لیے منعقدہ انٹرویوز جو کہ 23 جنوری سے 29 جنوری تک سندھ پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس ٹھنڈی سڑک حیدرآباد میں ہونے تھے وہ محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ آسامیاں واپس لینے کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :