حیسکو چیف کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 19:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسرحیسکو رحم علی اوٹھو کی ہدایات ہیں کہ بجلی چوروں کا خاتمہ اولین ترجیح بنیادوں پر کریں جس کیلئے کریک ڈائون مزید تیزکیا جائے اس سلسلے میں حیسکو چیف کی ہدایات پر حیسکو کی خصوصی ٹیم نے سرکل مینیجر ایم اینڈ ٹی جاوید احمد صدیقی کی سربراہی ایس ڈی او سہون اور لائن سٹاف کے ہمراہ آپریشن سب ڈویژن سہون کے علاقے جھانگارا میں بجلی کے کنکشنوں کی چیکنگ کے دوران25 کے وی اے کے 8 ٹرانسفارمروں ڈائریکٹ چلتے ہوئے پکٹرے گئے جس سے غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کی جارہی تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق M&T کی خصوصی ٹیم نے چیکنگ کے دوران گائوںحیدر رند،سجاول رند،جاڑو رند،غلام ملک ،الھبچایو برھمانی، انور خاصخیلی کا ایک ایک اورسکندر برھمانی کی زرعی زمیں سے دو ٹرانسفارمر پکڑے گئے ہیں۔ حیسکو ٹیم نے موقع پر کے کنکشن منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اپنی تحویل میں لے لئے ہیں اور بجلی کی تاریں کاٹ کر اپنے قبضے میں لے لیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :