Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ درران افسران کو معطل کردیا

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان ٹیلیفنوک رابطہ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی معطل، جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 جنوری 2019 19:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ درران افسران کو معطل کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر واقعہ متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے آئی ٹی نے اپنی نامکمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے، سربراہ جے آئی ٹی وزیراعلیٰ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، سربراہ سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشنزکی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ساہیوال پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اپنی نامکمل رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور عینی شاہدین کے بیانات ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مندرجات، سمیت 6 ویڈیوکلپس، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت 3 ٹیلیفوں کالزکی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رپورٹ میں ذیشان کی گاڑی کتنی بار ساہیوال آئی یہ بھی درج کیا گیا ہے۔

کون کون سی گولیاں چلائی گئیں اور مر نے والوں کو کس بور کی گولیاں لگیں یہ بھی رپورٹ میں درج ہے۔ رپورٹ میں مقتول خلیل اور اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ذیشان کے کردارکو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حد سے تجاوز کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے آئی ٹی وزیراعلیٰ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔ سربراہ سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشنزکی تبدیلی کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وقوعہ کو خشک کرنے اورکرائم سین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر واقعہ متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بڑا دعویٰ کیا تھا کہ تحقیقات کے بغیر کسی کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔کل شام یعنی آج شام 5 بجے تک جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اگر کہیں غفلت ہوئی توجوڈیشل کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات