قومی شاہراہ پر شدید دھند کا راج ، موٹروے پولیس کیجانب سے ڈرائیور حضرات کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قومی شاہراہ ، انڈس ہائی وے پر منگل کے روز شدید دھند کا راج رہا، جس کے نتیجہ میں سکھرکوئیٹہ کراچی پنجاب کے درمیان چلنے والی ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر رہی ، ترجمان موٹر وے پولیس کے اعلامیہ کیمطابق سکھر سیکٹر شدید دھند کی لپیٹ میں رہا ،ہالانی سے روھڑی بائی پاس تک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے، ہالانی سے روھڑی بائی پاس تک حد نگاہ 15.سے 20 میٹر تک رہی ہے،موٹروے پولیس کی ڈرائیور حضرات کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ھدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور فوگ لایٹس استعمال کی جائے،غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، ا یمر جنسی یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے �

(جاری ہے)