سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جوا ڈیلر منشیات فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار، مقدمات درج مسروقہ ٹریکٹر، چرس سمیت دیگر سامان برآمدکر لیا گیا، پولیس ترجمان کیمطابق سوسائٹی کے قریب اطلاع پہ پولیس کی کارروائی کے دوران جواری ڈیلر اکرم ملک کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے لیپ ٹاپ کلکیولیٹر نقدی و دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ زیردفعہ 5A کے تحت درج کیا گیا ہے، جھانگڑو پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی منشیات سے بھری کار برآمد، پولیس ترجمان کیمطابق جھانگڑو پولیس کی دوران ناکہ بندی ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کے دوران منشیات اسمگلر گلزار میرانی کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد مقدمہ تھانہ جھانگڑو میں درج کرلیا گیا،کندھرا پولیس کی آدھی ٹکری، قادر بخش قبہ کے قریب دوران ناکہ بندی کاروائی اسلم گھناگرو کا مسروقہ ٹریکٹر برآمد کرلیا ،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، برآمد شدہ مسروقہ ٹریکٹر مالک اسلم کے حوالے کردیا گیا،مالک نے ایس ایس پی سکھر سے مسروقہ ٹریکٹر برآمدگی پر اظہار تشکر کیا ہے

متعلقہ عنوان :