سانحہ ساہیوال نے پوری قوم کو رنج و غم دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے ،چیئر مین میلاد مصطفی کمیٹی

منگل 22 جنوری 2019 19:30

ْ سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیئر مین محمد غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال نے پوری قوم کو رنج و غم دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق مذمتی اجلاس سے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین قانون اور انصاف سب کے برابر ہونا چاہیے بے گناہ معصوم افراد کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں قوم عدل وانصاف ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ صدر وزیر اعظم گورنر اور وزیر اعلٰی پنجاب غمزدہ خاندان کے گھر جا کر واقعے مذمت کریں اور تعزیت کریں انہوں نے کہا کہ والدین کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا معصوم بچوں کو جلد از جلد انصاف دلایا جائے۔