شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنے پر گہری تشویش کا اظہار

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما شفیق آرائیں نے شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شہر کے اہم علاقوں ایوب گیٹ، مینارہ روڈ، نیم کی چاڑی، فریئر روڈ، بندر روڈ، ریس کورس روڈ، اسٹیشن روڈ، حسینی روڈ، مقام روڈ، ورکشاپ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بنا ہوا ہے، رکشے، موٹر سائیکلیں، سوزوکیاں و دیگر گاڑیاں بدترین ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں میں سوار مرد و خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمشنر سکھر ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، میئر سکھر، ایس ایس پی سکھر و دیگر افسران سے اپیل کی کہ شہر میں پارکنگ ایریا قائم کرایا جائے تاکہ بیرون شہر سے آنیوالے لوگ اپنی گاڑیاں وہاں پارک کرکے خریداری کے لئے تجارتی مراکز کا رخ کریں۔

متعلقہ عنوان :