حضرت خواجہ خواجگان عبد الغفار المعروف پیر مٹھا سائیں ؒکا بین الاقوامی سالانہ عرس 26 اور27 جنوری کو منعقد ہوگا

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حضرت خواجہ خواجگان عبد الغفار المعروف پیر مٹھا سائیں ؒ کا بین الاقوامی سالانہ عرس26 اور27 جنوری کو درگاہ فقیر پور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق عرس مبارک کے تعاون کے سلسلے میں جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے فنانس سیکریٹری محمد اقبال سوھو،خلیفہ محمد اشرف جتوئی،ڈاکٹر سعید اعوان نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے عھدیدران سے المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ضلعی عھدیدران کامران لودھی،آصف راجپوت،خلیفہ محمود علی میمن،جان محمد عباسی،صبغت اللہ میمن،حافظ جمیل احمد آرائیں و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ عرسکے تعاون کے سلسلے صوبائی فنانس سیکریٹری محمد اقبال سوھو،محمد اسماعیل چنہ پورے سندھ کا تنظیمی دورہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :