ایپکا اتحاد گروپ کاچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کا خیر مقدم

منگل 22 جنوری 2019 19:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ایپکا اتحاد گروپ کے وفدنے اٹک میں نئے تعینا ت ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کو ایپکا اتحاد گروپ شاہینوں کے روائتی طریقے سے خوش آمدید کیا، ایپکا اتحاد گروپ کے شاہینوں کی قیادت ضلعی صدر نور محمد اعوان کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ضلعی نائب صدر عبد الستار، افتخار بھٹی،قاضی خالد، آصف حسین شاہ، عمر حیات، ریاض خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا اتحاد گروپ راجہ زاہد حسین اور ڈسٹرکٹ میڈیا ایڈوائزر طاہر محمود مودی بھی تھے، ضلعی صدر نور محمد اعوان نے ڈاکٹر جاوید اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور وفاداروں کی سرزمین اٹک پر ان کو آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ایپکا اتحاد گروپ کی جانب سے خوش آمدید کیااپنے شاندار روائتی استقبال پر نئے آنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ایپکا اتحاد گروپ کے وفد کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی صدر ایپکا نور محمد اعوان نے ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کو ملازمین کے جملہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مکمل تعاون کا یقین دلایا۔