بغیر اندراج تھانہ مارکیٹ کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قصبہ ملہال مغلاں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں بغیر اندراج تھانہ مارکیٹ کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اختر زمان نے استغاثہ دیا کے دوران سرچ آپریشن پڑتال کرایہ داران مارکیٹ حاجی حمید کی تو ملزم حاجی حمید ولد محمد اشرف ساکن بملہ نے بغیر اندراج تھانہ مارکیٹ کرایہ پر عرصہ دو ماہ سے دے رکھی تھی۔ اے ایس آئی محمد رزاق نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :