تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر سوزوکی ڈروئیور گرفتار

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قصبہ سرکال مائر تھانہ ڈوہمن کے علاقے میںسوزوکی تیز رفتاری سے چلانے اور سواریاںسڑھیوں پر کھڑی کرنے پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ا ے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ ملہال مغلاں عبدالغفور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال سوزوکی نمبری RIS 1775برنگ سفید جانب چکوال سے تیز رفتاری سے سہگل آباد جارہی تھی جس کو ڈرائیور ملزم عبدالقدیر ولد ظفر اقبال ساکن ربال نہایت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس نے سیڑھی پر سواریوں کو کھڑا بھی کیا ہوا تھا۔ جس نے اپنی اور دیگر عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔۔اے ایس آئی محسن رضا نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :