ڈپٹی کمشنر چکوال کاگورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر( ڈیف اینڈ ڈم سکول )ڈھڈیال کا دورہ

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر( ڈیف اینڈ ڈم سکول )ڈھڈیال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن سہیل اصغر ،ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر فوزیہ اور متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام بچوں جن میں نابینا ،گونگے ،اور بہرے شامل ہیں کومختلف تحائف اور چاکلیٹ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام کلاس رومزمیں جا کر بچوں کی تعلیم اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے بچوں کی تعلیم و تربیت اورحکومتی اقدامات پر عمل درآمد بارے استفسار کیا اور مجموعی طور پر سکول ہذا میں ڈسپلن ،پینے کے پانی ، اور صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے لئے بننے والے نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے ادارے کو سپیشل بچوں کے فری پک اینڈ ڈراپ کے لئے نئی بس بھی سنٹر کے حوالے کی ۔ اور سکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔