چکوال، بارش کے بعد دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) منگل کے روز دن کا آغاز ابر آلودموسم سے ہوا،پھر دس بجے دن ہلکی دھوپ بھی نکلی جس نے موسم انتہائی خوشگوار کردیا۔ سہ پہر کو پھر گہرے بادل آگئے جس کی وجہ سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

درجہ حرارت منگل کے روز12ڈگری سنٹی گریڈ تک آگیا، محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق بدھ کے روز بھی بارش کاامکان ہے جبکہ جمعرات کے روز بھی موسم ابر آلود رہے گا جبکہ سرد اور خنک ہوائوں کی وجہ سے جمعہ کو چمکیلی دھوپ کے باوجود موسم سخت سرد رہے گا۔ ہفتہ اور اتوار 27جنوری تک موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان کم ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب منگل کے روز 87فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :