موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پھسلن سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پھسلن اور ژالہ باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک میں بھی تعطل پیدا ہوگیا۔ موٹر وے پولیس اور دیگر امدادی ٹیموںنے ژالہ باری کو موٹر وے پر سے ہٹایا۔ گاڑیوں کے ٹکرانے سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔ ٹریک کو بحال کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔