بھارت نے دوطرفہ مذاکرات کو ہمیشہ کشمیر پر اپنے غاصبانہ فوجی قبضہ کو مستحکم کرنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے استعمال کیا ، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی
سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، شاہ غلام قادر کا ملائیشیا کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب
منگل 22 جنوری 2019 19:40
(جاری ہے)
سپیکر شاہ غلام قادرنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی سمیت تمام آپشنز کو اختیار کرتے ہوئے علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سپیکر شاہ غلام قادرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اور بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے خطے میں امن کو لاحق خطرات کے پیش نظر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے سپیکر شاہ غلام قادرنے ملائیشیا میں صحافیوں پر زور دیا مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں ا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزادکشمیر کے شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ سپیکرنے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی اشتعال انگیزی، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور خطہ میں جنگی جنوں پیدا کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے بھارت فوج کی اشتعال انگیزی اور آزادکشمیر کی سول آبادی کو نشانہ بنانے کے جواب میں موثر کارروائی کرنے اور آزادکشمیر کے شہریوں کی جان و مال کی دن رات حفاظت کرنے پر ملک کی مسلح افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.