محکمہ برقیات اور واپڈا کی نااہلی دارالحکومت مظفرآباد میں بجلی کی بدترین لوڈ جاری

منگل 22 جنوری 2019 19:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ برقیات اور واپڈا کی نااہلی دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،دورانیہ20گھنٹے سے بڑھ گیا،عوام نے گریڈ اسٹیشن اور برقیات کے دفاتروں کا گھیرائو کرنے کا اعلان کردیا،لوڈ شیڈنگ کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ،جبکہ بجلی بند ہونے کے باعث سینکڑوں طلبا و طالبات بغیر استری یونیفارم کے سکول بھی نہ جاسکے،شہری علاقوں میں 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں ایک ایک ہفتے بجلی غائب،عوام نے احتجاج کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کردی ، عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران حکومت ختم کرنے پر مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی ہے ، جبکہ محکمہ برقیات اور واپڈا سفید ہاتھی کی شکل اختیار کرگیا ، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیگی۔