ایمز اسپتال میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے، مظفرآباد میں پہلی مرتبہ ICUاور CCUکے وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈائیلاسز مشین ہمہ وقت 12مریضوں کو سہولت مہیا کررہی ہیں،ایمز میں روزانہ 25سے 30مریض ڈائیلاسز سے مستفید ہورہی ہیں،500کے قریب ایمرجنسی میں چیک کیے جاتے ہیں، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعباس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ مظفرآباد ڈاکٹر سردار آفتاب حسین

منگل 22 جنوری 2019 19:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) عباس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ مظفرآباد(ایمز) کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا ہے کہ ایمز اسپتال میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ایمز مظفرآباد میں پہلی مرتبہ ICUاور CCUکے وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈائیلاسز مشین ہمہ وقت 12مریضوں کو سہولت مہیا کررہی ہیں۔

ایمز میں روزانہ 25سے 30مریض ڈائیلاسز سے مستفید ہورہی ہیں،500کے قریب ایمرجنسی میں چیک کیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سردار آفتاب نے سینئر صحافیوں کے دورہ عباس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ OPDمیں روزانہ دو ہزارسے زاید مریض چیک ہوتے ہیں ضلع ہٹیاں بالا،نیلم،باغ،مظفرآباد،کے پی کے کے مریض بھی اسپتال سے مستفید ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن تھیٹر میں روزانہ 25سے 30آپریشن کیے جاتے ہیں۔ڈائیلاسز کی25سو سے 3ہزارمریضوں کے اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے ۔اسپتال میں ڈینٹل او پی ڈی میں 1کے ساتھ اب دو کام کررہی ہیں۔صفائی ستھرائی کا عملہ ناکافی ہونے کے باوجود صفائی کا اہتمام والین ترجیح ہے۔سکیورٹی گارڈ صفائی کا عملہ اور ڈائیلاسز عملہ کی شدید کمی ہے۔3سو بیڈ کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ 24گھنٹے ہمہ وقت خدمت خلق کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔دماغی سپیشلسٹ کی کمی ہے اسپتال کے باہر 3ملین کا ویٹنگ شیڈ جلد بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں میڈیکل کالج کا ٹیچنگ سنٹر بھی ہے اسپتال میں فری ٹیلی فون ایکسچینج بھی نصب کررہے ہیں مریضوں کے لیے شکایت بکس بھی قائم کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :