طلبہ تنظیموں کے رہنمائوں کا جامعہ کشمیر میں مستحق طلبہ کو جلد از جلد فیس واپس دینے اور وائس چانسلر سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019 19:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) طلبہ تنظیموں کے رہنمائوں سید اسد علی نقوی، سید سبطین نقوی، سید جنید کاظمی، سید مہر ہمدانی،زین شیخ نے کہا ہے کہ جامعہ کشمیر میں مستحق طلبہ کو جلد از جلد فیس واپس دی جائے طلبہ کو بار بار یونیورسٹی کے چکر لگوانے یہ کہاں کا انصاف ہے۔

(جاری ہے)

فیس واپسی کیلئے روز تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے سیشن2015-17 ایم ایس سی والے سٹوڈنٹس کی فیس پرائم منسٹرسکیم کے تحت معاف کی گئی تھی جو بعد میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کہ کہنے پر فیس ادا کی گئی اور سٹوڈنٹس کو کہاں گیا تھا کہ فیس واپس ادا ہو گی اب یونیورسٹی شعبہ مالیات میں کیس رُوک کر طالب علموں کی تذلیل کی جا ر ہی ہے تنظیمی رہنمائوں نے سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ شعبہ مالیات کو خبر دار کیا ہے کہ اگر جامعہ کشمیر کسی بھی طالب علم کیساتھ ناانصافی کی گئی ‘ فیس ادا نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہو گی اور طلبہ سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گئے، اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے اندر کلرک مافیا نے سارا نظا م خراب کر کے رکھ دیا ہے جو ٹائم پر نہ حاضر ہوتے ہیں اور نہ ہی اپنا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے وائس چانسلر سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر کوئی رولز بنائے جائیں ملازمین کو وقت پر حاضر کرتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے تا کہ یونیورسٹی ملازم اپنا کام کریں طلبہ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد یونیورسٹی کلرک مافیا کیخلاف ایک احتجاجی تحریک لانچ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :