Live Updates

چین کاپاکستان میں پسماندہ علاقوں پر زیادہ توجہ دینے کا اعلان

چینی خارجہ پالیسی کسی ملک کوکنٹرول کرنے کی نہیں، پاکستانی عوام کوکم از کم چین کو سمجھنا ہوگا، بعض لوگ سمجھتے کہ سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنے کا ماڈل ہے، بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک پر اسطرح کا پروپیگنڈا کررہا ہے، چینی سفیریاجنگ کی پشاور میں گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) چین نے پاکستان میں پسماندہ علاقوں پر زیادہ توجہ دینے کا اعلان کردیا۔ چینی سفیریاجنگ نے کہا کہ پاکستانی عوام کوکم از کم چین کو سمجھنا ہوگا، بعض لوگ سمجھتے سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنے کا ماڈل ہے، بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک پر پروپیگنڈا کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سفیریاجنگ نے ایئریا اسٹڈی سینٹرجامعہ پشاور کے دورے کے موقعے پر کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت22 پراجیکٹس پرکام جاری ہے۔

سی پیک میں کم ترقی یافتہ علاقوں پرزیادہ توجہ دی جائے گی۔ چینی سفیریاجنگ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کوکم از کم چین کو سمجھنا ہوگا۔ بعض لوگوں کی نظرمیں سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنے کا ماڈل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کی خارجہ پالیسی کسی ملک کوکنٹرول کرنے کی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے اس طرح کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔

مزید برآں اسی طرح گزشتہ روز پاکستان میں چینی سفیر یا جنگ نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات چین ،پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چینی سفیر یا جنگ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات