راولپنڈی، سانحہ ساہیوال انتہائی دلخراش اور ناقابل معافی ہے،محسن خان عباسی

منگل 22 جنوری 2019 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محسن خان عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال انتہائی دلخراش اور ناقابل معافی ہے،نہتے بے گناہ شہریوں کا قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،ساہیوال واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، چیف جسٹس ماروائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی تحقیقات کے احکامات جاری فرمائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ساہیوال کے متعلق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو زندگی کے حق سے محروم کرنا اور معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیوں کا نشانہ بنانے کا واقعہ یقینا دلخراش اور ناقابل معافی ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو قانون کے کہڑے میں لاکر مظلوموں کو انصاف مہیا کریں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سوموٹوایکشن لیتے ہوئے ماروائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی تحقیقات کا احکامات جاری کریں۔