چیئرمین سینیٹ کا حب میں ٹرک اور کوچ کے خوفناک تصاد م میں جانی نقصان پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار ، لواحقین سے تعزیت کا اظہار

منگل 22 جنوری 2019 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلو چستان کے علاقہ حب میں ٹرک اور کوچ کے خوفناک تصاد م کے نتیجے میں بس میں سوار 27 مسافروں کے زندہ جل کر ہلاک ہونے پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بس میں سوار مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسے المناک حادثات کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات کو روکا جا سکے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمدظفرالحق نے بھی اس المناک حادثے پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

متعلقہ عنوان :