پاک کرکٹ فیسٹول میں انقلاب سی سی کی کامیابی محمود خان مین آف دی میچ قرار پائے

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) انقلاب گرائونڈ پر کھیلے گئے پاک کرکٹ فیسٹول میچ میں انقلاب سی سی نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ ینگ پاک فلیگ کلب نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوںکے نقصان پر 203 رنز اسکورز بنائے، محمد فراز خان نے نصف سینچری60، ساجد خان36، لئیق الرحمن29 اور عمر شاہ نی25 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انقلاب کی جانب سے ڈاکٹر حذب اللہ، سر تاج، نورالحق نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں انقلاب سی سی نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 204 رنز 26.2 اوورز میں پورا کر لیا، محمود خان نے شاندار ناقابلِ شکست نصف سینچری 64 رنز، ابراہیم خان34،فہیم الرحمن24اور طارق شاہ نے 24رنز بنائے۔ ینگ پاک فلیگ کلب کے انڈر نائینٹین بولر عبداللہ سہیل، عمر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،محمود خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :