کھیلوں کے انعقاد سے ٹیلنٹ برآمد کرنے میں مدد ملتی ہے،اشفاق میمن

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) طلباکو معیاری تعلیم کی فراہمی تعلیمی درسگاؤںکا فرض ہے ۔اسکولوںکی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے گراس روٹ پر ٹیلنٹ برآمد کرنے مں مدد ملتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر اور چیئرمین سندھ ماڈل اسکول اشفاق میمن نے گلستان اسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سندھ ماڈل اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب کے موقع پر کیا۔

تقریب میں اسکول کی آفیشلز مس فوززیہ سعد، ناہید اختر، ایونٹ منیجر نذر عباس،ایم پی اے کریم بخش گبول، ڈائریکٹراسپورٹس شہزاد حسین، غلام سرور خان، وقار احمد، مولا بخش، ایچ آرمینا میمن، مقصود میرانی اور دیگر موجود تھے۔ اشفاق میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ صوبہ کے تعلیمی اداروں کے معیار کو وسعت دینے کیلیئے کوشاں ہے خاص طور پر وزیر اعلیٰ سندھ کی خواہش ہے کہ صوبے بھر میں اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس سے مختلف کھیلوں میںٹیلنٹ برآمد کرنے میں مدد ملے۔ اسکول کی آفیشنل فوزیہ سعد نے کہا کہ ہم ہر سال باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے کراتے ہیں اور اس کا اہتمام کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ طلبا وطلبات بڑی خوشی سے اور جوش سے اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں اور اسے کامیاب بناتے ہیں۔ بعد ازاں ہونے والے مقابلوں میں ریڈ ہاوس نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ گرین ہاؤس نے دوسری پوزیشن، بلیوہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور چوتھی پوزیشن یلوہاؤس نے حاصل کی۔