پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد شمسی کا اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد شمسی کا کراچی کی اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،انجینئر سید محفوظ الحق ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،سندھ جودو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سید گوہر رضا زیدی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،توقیر ہاشمی ،حمیرا صدیقی ،شازیہ رضوی ،ذولفقار عباس خان ،محمد یعقوب اور دیگر نے شرکت کی۔

میزبان خالد شمسی نے تقریب میں شرکت پر تمام اسپورٹس شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کمشنر کراچی سٹی میراتھن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میراتھن ملک کی سب سے بڑی مراتھن ثابت ہوگی میراتھن کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اُجاگر ہوگا انہوںنے کھیل سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 3 فروری کو کمشنر کراچی سٹی میراتھن جو کہ معین خان کرکٹ اکیڈمی ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی سے آغاز ہوگا اس میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں اور دنیا کو یہ ثابت کردیں پاکستان خصوصاً کراچی دنیا کا پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کا ملک اور شہر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینٹر غلام محمد خان نے کہاکہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن کی تیاریوں کے حوالے سے بھر پور آغاز کردیا گیا کھیلوں سمیت تمام شعبہ زندگی کے لوگوں میں میراتھن کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میراتھن میں شرکت کے لئے آن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جس پر عوام میراتھن میں شرکت کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام میں میراتھن کو زبزدست پذیرائی حاصل ہورہی ہے کمشنر کراچی سٹی میراتھن تاریخی ثابت ہوگی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود اسپورٹس کے تمام حلقوں کی جانب سے میراتھن کو کامیاب بنا نے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا گیا اور 3 فروری کو میراتھن میں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔