کمشنر کراچی سٹی میراتھن کے لئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کمشنر کراچی سٹی میراتھن کے لئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف پیٹرن سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ ہارون احمد خان، چیئرمین کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی، ممبر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس امیر احمد شیخ ، آرگنائزنگ سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی رضا چانڈیو ،کوارڈینٹر غلام محمد خان جبکہ ممبران میں کراچی کے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،کراچی کے 6اضلاع کے ضلعی بلدیاتی اداروں کے چیئر مین ،شہزاد پرویز بھٹی ،فاروق خان ،سراج قاسم تیلی ،خالد جمیل شمسی ،شاہدہ پروین کیانی،اولمپئن اصلاح الدین ،سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،احمد علی راجپوت ،انجینئر سید محفوظ الحق ،سید گوہر رضا زیدی ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،محمد ارشد اورعظمت اللہ خان ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کمیٹی کے چیئر مین عیسیٰ لیبارٹریز کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں تنویر شیخ ،مہوش خان ،ڈاکٹر نیئر جبیں اور محمود میر،محمد فاروق خان ،ذوالفقار عباس خان ،اصغر بلوچ ،راحیل اور محمد یعقوب شامل ہیں ۔ رجسٹریشن کمیٹی کے چیئر مین Jazz Telecomکے حیدر شاہ دیگر ممبران میں غلام محمد خان ،اسلم مٹھواور محمد شمس الضحیٰ شامل ہیں ۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئر مین سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ہونگے جبکہ دیگر ممبران سید گوہر رضا زیدی ،اُم رومان ،محمد اسلم ، احمد ولی ،چیف ٹائم کیپنگ محمد رفیع ،انچارج پوزیشن جج ناظم ،ریس آفیسر محمد ریاض ،رزلٹ انچارج فہیم قریشی ،چیک پوائنٹس انچارج اسحاق مشتاق ،طارق رحمت اور حسن محسن شامل ہیں ۔