ْنیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے ریٹائرہونے والے افراد کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اقبال قاسم

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے کہا ہے کہ جو افراد نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس سے اپنی ملازمت مکمل کرکے باعزت طریقے سے ریٹائرہوئے ہیں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اسپورٹس کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ پرویز اقبال ، اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان ، فٹبالر عباس علی بلوچ ہاکی کھلاڑی اعجاز احمدخان کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اقبال قاسم نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ چاروں افراد نیشنل بینک کو ضرورت پڑی تویہ اپنی خدمات پیش کرینگے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان افراد نے بینک کی خدمت بے لوث انداز میں کی اور بینک کے شعبہ اسپورٹس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کیا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ میں آج رنجیدہ دل کے ساتھ ان افراد کو باعزت انداز میں رخصت کر رہا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کو ہرمقام پر کامیابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر مندرجہ بالا افراد نے شعبہ اسپورٹس کا اس تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکرکیا۔ تقریب کی نظامت عظمت اللہ خان نے کی۔ اس موقع پر اقبال قاسم نے چاروں افراد کو تحائف اور شلیڈ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :