Live Updates

منی بجٹ سے معاشی استحکام آئیگا،ثوبیہ کمال خان

منگل 22 جنوری 2019 20:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ممبر قومی اسمبلی ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ 23 جنوری کو نیا بجٹ سامنے لارہے ہیں اس بجٹ کو ہی حکومت کا اصل بجٹ کہا جائیگا۔ جاری اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے، عوام صبر کریں اور پاکستانی لیڈرشپ پر بھروسہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے اور وزیر اعظم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

ثوبیہ کمال نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے بعد اب ملائشیا ،ترکی اور قطر بھی پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کی مضبوطی کیلئے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کے معاہدے کرکے ملکی معیشت میں بہتری میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ پاکستان اور قطر کے تعلقات مثالی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی سمت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 ارب ڈالر کا پیکج معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات