Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا قطر میں خطاب،

ہزاروں پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے امڈ آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 20:00

وزیر اعظم عمران خان کا قطر میں خطاب،
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کا دورہ قطر کے دوران پاکستانیوں سے خطاب ،پاکستانی شہریوں کا سمندر وزیر اعظم کا خطاب سننے امڈ آیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز قطر پہنچے ۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ تھے۔

خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قطری وزیر اعظم نے وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

ملاقات میں پاکستان اورقطرکےدرمیان باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون بڑھانےپربھی غور کیا گیا۔ آج وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دیوان امیری میں ون ٹو ون ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ نوعیت کے تمام امور بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دینے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

قطر کے امیر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔پاکستانی کمیونٹی سے کطاب کا اہتمام مقامی اسٹیڈیم میں کیا گیا۔
پاکستانیوں کو وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی خبر ملی تو ہزاروں پاکستانی لائنوں میں لگ کر وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے آگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات