Live Updates

ساہیوال آپریشن 100فیصد ٹھیک انفارمیشن بیسڈ تھا، راجا بشارت

بے گناہوں کےقتل میں ملوث5 افسران کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائےگا، جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ذمہ دران افسران معطل، ذیشان سے متعلق معلومات کل بتائیں گے۔ وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 جنوری 2019 20:08

ساہیوال آپریشن 100فیصد ٹھیک انفارمیشن بیسڈ تھا، راجا بشارت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری2019ء) وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ ساہیوال آپریشن 100فیصد ٹھیک انفارمیشن بیسڈ تھا، بے گناہوں کے قتل میں ملوث 5 افسران کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا،جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف بھی دہشتگردی دفعات کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے جائزے کیلئے منعقد اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دی۔

جے آئی ٹی نے 72 گھنٹوں میں اپنی تحقیقات مکمل کیں۔پہلے کبھی بھی صوبے کی تاریخ میں 72 گھنٹے کاروائی نہیں کی گئی۔ہم پرعزم ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیشان اور اس کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق کل میڈیا کومکمل بریفنگ دی جائے گی۔

اسی طرح ذیشان سے متعلق مزید حقائق کو سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی سربراہ نے مہلت مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے معلومات اکٹھی کی جائیں اور گاڑی کا پتا کیا جائے کہ وہ دہشتگردوں کے استعمال میں تھی یا نہیں؟ وزیرقانون پنجاب نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ایس ایس پی ، ڈی ایس پی اور ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اورایس ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ذمہ دران 5افسران کوچلان کرکے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن 100فیصد ٹھیک تھا۔تاہم بے گناہوں کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات