مظفرگڑھ ،سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں معاونت دینے کا فیصلہ

منگل 22 جنوری 2019 20:10

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع مظفرگڑھ کے طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے، مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے طلبہ کو مقابلے کے امتحانات خاص طور سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کالجز کے طلبہ کی کونسلنگ کی جائے گی اور انھیں مقابلے کے امتحانات میں حصہ لینے کے حوالے سے رہنمائی اور ترغیب دی جائے گی .

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ, ڈی پی او مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران مختلف کالجز میں جاکر طلبہ کو لیکچر دیں گے اور طلبہ کو رہنمائی فراہم کریں گی.اس سلسلے کا پہلا سیمینار 26 جنوری صبح 10 بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں منعقد ہوگا جس میں اعلیٰ افسران طلبہ کو لیکچر دیں گیمظفر گڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے زیادہ تر طلبہ کو مقابلے کے امتحان کے حوالے سے شعور اور آگہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔