قیمتی اراضی ہتھیانیوالے ملزمان کیخلاف بیوہ خاتون نے ڈی پی او لیہ کو درخواست دیدی

منگل 22 جنوری 2019 20:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بیوہ کی قیمتی اراضی ہتھیانے کے لئے تقسیم کے تمام کاغذات پر جعلی انگھوٹھا جات لگانے کی وجہ سے بیوہ نے حصول انصاف کے لئے ڈی پی او لیہ کو درخواست گزار دی تفصیلات کے مطابق لیہ شہروارڈ نمبر 5 محلہ آرائیں والہ کی بیوہ خاتون منظور الہی نامی نے بابت فراڈ کرائے جانے تقابل انگوٹھا بذریعہ ایکسپرٹ فنگر لیبارٹری لاہور بھجوانے کے لئے ڈی پی او لیہ کو ایک درخواست گزاری کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے میری قیمتی اراضی عبدالرزاق کلرک ایجوکیشن ،عبدالستار، عبدالجبارایڈووکیٹ پسران عبدالرحیم فراڈ کے ذریعے ہتھیانا چاہتے ہیں انہوں نے کھاتہ نمبر 97/94,95/92 کی تقسیم کی درخواست گزاری تاکہ الگ ونڈہ بنایا جاسکے مندرجہ بالا نے بد نیتی سے تقسیم کے دستاویزات اور وکالت نامہ پر مفاد حاصل کرنے کی غرض سے جعلی دستاو یزات مرتب کی ہیں بیوہ نے درخواست میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فراڈ کا اس وقت علم ہو ا جب تحصیلدار محال نے درخواست تقسیم منظور کر کے مثل کو بغرض ونڈہ ماتحت عملہ مال کے پاس بھجوایاڈی پی اولیہ نے بیوہ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری کا حکم دے دیالیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :