ڈپٹی کمشنربابربشیرنے زگ زیگ ٹیکنالوجی بھٹہ خشت کاافتتاح کردیا

منگل 22 جنوری 2019 20:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنربابربشیرنے چک نمبر163ٹی ڈی اے لدھانہ ضلع لیہ میں قائم ہونے والے پہلے زگ زیگ ٹیکنالوجی بھٹہ خشت کاافتتاح کردیا۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات عارف محمود،بھٹہ مالک ذوالقرنین اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنربابربشرنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کوکم سے کم سطح پرلانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ا?لودگی اورسموگ کے مضراثرات کے تدارک کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اوربھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقلی سے اس سلسلہ میں کافی مدد ملے گی۔