ٹنڈوالہ یار ، خون کا ایک قطرہ تین انسانی زندگیوںکو بچاتا ہے، رشید احمد زرداری

جمع ہونے والے خون کے عطیات لمس ہسپتال جامشورو ہسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں کو دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار

منگل 22 جنوری 2019 20:10

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے کہا ہے کہ خون کا ایک قطرہ تین انسانی زندگیوںکو بچاتا ہے جمع ہونے والے خون کے عطیات لمس ہسپتال جامشورو ہسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں کو دیا جائے گا ۔ بلیڈ کلیکشن موبائل یونٹ یہ نا صرف بلیڈ کلیکشن ہی نہیں بلکہ ،بلیڈ اسکرینگ بھی کرتا ہے یہ حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کا بڑا کارنامہ ہے جنہوں نے غریب نادار افراد کو خون کے عطیات دینے کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفیس میں بلیڈ موبائل یونٹ کے کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت دوران کیاانہوں نے کہا کہ بلیڈ یونٹ موبائل جدید آلات سے آراستہ ہے جس میں 9قسم کے ٹیسٹس جس میں ہیپا ٹائٹس بی ، سی ودیگر ٹیسٹس شامل کئے جاتے ہیں آج پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیئے جبکہ پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف قسم کے اسکرینگ ٹیسٹس کئے گئے تاکہ اگر کوئی اہلکار کسی بیماری میں مبتلا ہوا تو اس کا بروقت علاج کرایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج موبائل یونٹ کے پولیس اہلکاروں ڈپٹی کمشنر آفس کے اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑ کر حصہ لیا اور اپنے خون کے عطیات دیئے اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے کہا کہ بلیڈ یونٹ موبائل کا ٹنڈوالہ یار آنا خوش آئند ہے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد نے خصوصی طور پر اہلکاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے بعداذاں بلیڈ موبائل یونٹ میں پولیس اہلکاروں اور ڈی سی آفیس کے اہلکاروں نے خون کے عطیات دیئے جبکہ انہوں نے بلیڈ اسکرینگ بھی کرائی اس موقع پر اے ڈی سی 1عبدالحفیظ لغاری ، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈو مری سلیم میمن ، ودیگر بھی موجود تھے ۔#