خضدار، زیرینہ کھٹان کے مکین واپڈااہلکاروں کی زیادتیوں سے عاجزآگئے

خودساختہ لوڈشیڈنگ کے نام پرہفتے میں کئی کئی دن بجلی کاغائب ہونامعمول بن گیا ، اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے ، اہلیان علاقہ

منگل 22 جنوری 2019 20:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) زیرینہ کھٹان کے مکین واپڈااہلکاروں کی زیادتیوں سے عاجزآگئے ،خودساختہ لوڈشیڈنگ کے نام پرہفتے میں کئی کئی دن بجلی کاغائب ہونامعمول بن گیا،یونین عہدیداران اوراہلکاروں کے رہائشی منظورنظرمحلوں کی وولٹیج کی ضرورت پوراکرنے کے لئے لاوارث اورگم نام محلوں کے لائنز میں غیرقانونی طریقے سے نقص پیداکرکے شہریوں کواذیت میں مبتلاکرنے کامجرمانہ طریقہ اب ناقابل برداشت بن چکاہے ،متعلقہ حکام نے نوٹس نہ لیاتوملوث اہلکاروںکوبے نقاب کرنے کے لئے احتجاج پرمجبورہوں گے ،متاثرہ مکینوں کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق خضدارمیں واپڈااہلکاروں کی زیادتیاں اب ناقابل برداشت بن چکی ہیں ،بجلی جیسے قومی وسائل کواپنی ذاتی جاگیرقراردیکرعوام کوطرح طرح سے اذیت پہنچانااپناحق سمجھ چکے ہیں مگرپوچھنے والاکوئی نہیں ،ایک جانب شہرمیں ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کاجینامحال ہوچکاہے مگردوسری جانب وہ محلے جہاں یونین کاکوئی نام نہادعہدیداریاواپڈاکاکوئی اہلکاررہائش پذیزہوںاس خودساختہ شیڈول سے مستثنیٰ ہے ا ن کے حصے کی لوڈشیڈنگ بھی عام محلوں سے پوری کی جارہی ہے ،خصوصازیرینہ کھٹان میں زنگی آباد،کلی ساسولی اوردیگرگمنام آبادیوں میںہردوسرے دن جمپرکاٹ کر یالائنزمیں دانستہ نقص پیداکرکے ہفتے میں کئی کئی دن بجلی معطل کی جاتی ہے،جس سے یہاں کے مکین دہرے عذاب میںمبتلاہیں ،انہوںنے کہاہے کہ اگرملوث واپڈااہلکاروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتومتاثرہ اہل علاقہ ان کے کرتوت خودبے نقاب کرنے پرمجبورہوںگے۔