پنجاب انٹر ریجن ووشو چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ایلیٹ قصور کے جوانوں کو مبارکباد

منگل 22 جنوری 2019 20:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزادآصف نے بہاولپور میں ہونے والے پنجاب انٹر ریجن ووشو چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ایلیٹ قصور کے جوانوں کو مبارکباددی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور میں پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ جوانوں میں ووشو چمپئن شپ کا انعقادہوا جس میں ضلع قصور ایلیٹ کے جوانوں نے بھی شرکت کی،ووشوچمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں ضلع قصورایلیٹ کے جوان حمید اسلم نے گولڈ میڈل،احسان الحق نے سلور میڈل،محمد ادریس اور محمد عباس نے برونز میڈل جبکہ محسن مقبول نے شیلڈ حاصل کی ،شیخوپورہ ریجن نے پنجاب بھر سے دوئم پوزیشن حاصل کی جس میں ضلع قصور کے ایلیٹ جوانوں نے انعامات حاصل کیے۔

ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزادآصف نے ایلیٹ قصور کے جوانوں کو پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :