ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، 8کروڑ 64لاکھ روپے کی لاگت سے شاہ کوٹ جھمرہ روڈ سے سیم پل تک ساڑھے 16کلو میٹر سٹرک کی تعمیر وبحالی کی منظوری

منگل 22 جنوری 2019 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) :ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع فیصل آباد میں واقع شوگر مل کے علاقہ میں سیس فنڈز کے 8کروڑ 64لاکھ روپے سے شاہ کوٹ جھمرہ روڈ سے سیم پل تک ساڑھے 16کلو میٹر طویل سٹرک کی تعمیر وبحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ہارون الرشید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشرف کموکا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبہ پر فوری عملدرآمد کے لئے مزید محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور متعلقہ قواعد وضوابط اور شرائط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مراحل میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گااور تعمیرومرمت وبحالی کی سکیم کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :