حضرت سخی سلطان باہو کا 338واں سالانہ عرس مبارک 14فروری کو ہوگا،ایڈمنسٹریٹراوقاف

منگل 22 جنوری 2019 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) :زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف/سیکرٹری مینیجنگ کمیٹی ایاز محمود لاشاری کے مطابق سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کا 338واں سالانہ عرس مبارک 14فروری کو ان کے مزار تحصیل احمد پورسیال ضلع جھنگ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مینجنگ کمیٹی دربار حضرت سلطان باہو کی طرف سے عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔