زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی کا والد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

میری بچی زیادتی کے بعد قتل ،بیوی صدمے سے مر چکی ہے،قاتل قیمت لگارہا ہے۔۔کیس لڑنے کے پیسے نہیں۔مقتولہ بچی کا والد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 20:18

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی کا والد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کا والدرضوان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اسکا کہنا تھا کہ ملزم کو موت کی سزا مل چکی ہے لیکن اس نے سزا کے خلاف رٹ کر رکھی ہے۔ملزم کیس کو لٹکانا چاہتا ہے اور میرے پاس کیس لڑنے کے پیسے ختم ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں رضوان نامی معذور شخص کی کمسن بیٹی کو شبیر نامی ملزم نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ماں بچی کی فرقت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور کچھ ہی عرصے میں چل بسی۔جرم ثابت ہو جانے پر عدالتوں نے مجرم کو سزا سنا دی تاہم مجرم نے کیس کو لٹکانے کے لیے سزا کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔اس پر بچی کا معذور والد انصاف کی امید لے کر اسپتال پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

رضوان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی کا والد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

میری بچی کےقاتل کوسزاموت ہوچکی ہے۔مجرم شبیرنےسزاکےفیصلےکوعدالت میں چیلنج کیاہے۔کیس سےلوگوں کاقرض داربن گیاہوں۔رضوان نے الزام عائد کیا کہ مجرم شبیرکی والدہ نے12لاکھ کی رقم دینےکی پیشکش کی۔میں نےپیشکش ٹھکرادی،میری بچی کی عزت کاسوال تھا۔میرےپاس وکلاءکی فیس کےپیسےنہیں رہے۔رضوان نے حکام سے انصاف کی اپیل کر دی۔

متعلقہ عنوان :