عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 22 جنوری 2019 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر کی استقبالیہ پر کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی استقبالیہ میں پچھلے چارماہ سے ڈپٹی کمشنر پشاور ہر منگل کو صبح دس سے دوپہر بارہ بجے تک عوامی مسائل سنتے ہیں اور موقع پر ہدایات جاری کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے منگل کو اپنے دفتر کے استقبالیہ میں ڈی سی آفس آنے والوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اب تک سینکڑوں افراد کی شکایات پر موقع پر متعلقہ محکموں و افسرا ن کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات تجاوزات ، گرانفروشی اور ریونیو کے بارے میں تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے ہفتہ وار کھلی کچہری جاری رہے گی۔اس موقع پر درخواست گزار وں نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے کھلی کچہری میں ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا ان کی درخواستوں پر فوری ہدایات جاری کر نے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :