ٹریفک قوانین پرعمل ہمارا فرض ہے ،ایم پی اے رابعہ بصری

منگل 22 جنوری 2019 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایم پی اے رابعہ بصری نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بارے آرمی سٹیڈیم سے لیکر گریژن پارک تک واک سیفٹی ماہ ٹریفک قوانین کے بارے میں واک کیا اس موقع پر ڈی ایس پی شازیہ شاہد ‘انسپکٹر آصف رضا‘ طاہر زمان شینواری ‘ دائود یوتھ ایم پی اے اور لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے ر ابعہ بصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین پرعمل ہمارا فرض ہے عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ا ور ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اس لیے عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بتار ہے ہیں تاکہ عوام میں ٹریفک کے بارے میں شعور اجاگر کیاجاسکے انہوں نے نوجوان طبقہ کو ہدایت کی کہ وہ موٹرسائیکل چلاتے وقت سپیڈ کم رکھیں اور ہیلمنٹ کااستعمال ضرور کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے آپ محفوظ رہ سکیں اس موقع پرانہوںنے نوجوانوں کوہیلمٹ بھی دئیے اور گاڑیوں پر سٹیکر بھی لگائے اس موقع پر ایم پی اے رابعہ بصر ی نے ڈی ایس پی شازیہ شاہدپولیس انسپکڑ آصف ر ضا کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا اور انکی کارکردگی کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :