منزل واٹرسے وابستہ کمپنیوں کورجسٹریشن کرانے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں مقیم تمام منرل واٹر سے وابستہ کاروباری حضرات کو اطلاع دی جاتی ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق اپنے پراڈکٹس کو خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ اپنے کمپنی, فیکٹری, ڈسٹری بیوٹرز پوائنٹس, کو تیس دن کے اندر اندر فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں. سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق چونکہ خوارک ایک صوبائی امر ہے اس لئے تمام کمپنیوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے اپلائی کریں اور اپنے پراڈکٹس کو خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سے رجسٹر کروائیں. فوڈ اتھارٹی اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ وہ وقتا فوقتا اور ہر چار مہینے بعد چیک اپ انسپکشن کروائیں گی اور مارکیٹ میں موجود پانی کے معیار کو انسانی صحت کے لئے قابل قبول بنائی گی.