نوجوان طلباء و طالبات ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، طارق محمود مغل

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) نوجوان طلباء و طالبات ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے درمیان نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے پوشیدہ صلاحیتیں مزید نکھر کر باہر آتی ہیں نجی سکولوں نے ہمیشہ طلبہ کی تعلیمی راہنمائی میں موثر کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہارجناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر طارق محمود مغل نے پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے درمیان کوئز مقابلہ 2019کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام گفٹ یونیورسٹی میں پرائیویٹ سکولز کے کلاس نہم اور کلاس دہم کے طلباء و طالبات کے مابین ہونے والے ان تحریری مقابلہ امتحان سائنس مضامین میں ضلع بھر کے 150 پرائیویٹ سکولز کے ایک ہزار کے قریب طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی ،امتحان انتہائی شاندار اور شفاف طریقے سے ہوا مبصرین کے طور پر امتحان کو چیک کرنے کے لئے ماہر تعلیم ،عظمان ر شید صدر چیمبر آف کامرس ، ، ندیم انور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ، چوہدری محمد شاہد چیئرمین پی ایس اے، ڈاکٹر اکرم مانگٹ صدر ایجوکیشن فورم ،واجد قادری صدر فیڈریشن آف ایجوکیشن ،محمد سجاد مدنی،ڈاکٹر عزیز الرحمن ،پرنسپل گفٹ کالج رحمت اللہ اور سکولز کی مختلف تنظیموں کے نمائندے وزٹ کے لئے آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ سلیم کھوکھر،جنرل سیکرٹری حافظ عمران یعقوب،شیخ زبیر سعید،نوید صابر بٹر، ڈاکٹر مزمل ساقی، ڈاکٹر عبدالستار ، آصف اقبال بٹ ، چوہدری اعجاز، کوارڈینیٹر،ندیم جتالہ،ڈاکٹر عطاالرسول،قاسم طارق مغل ایڈووکیٹ و دیگر سکولز مالکان و اساتذہ بھی موجود تھے ۔کوئز مقابلے کا اگلہ مرحلہ 2 فروری بروز ہفتہ کو شادمان آڈیٹوریم آئی ایل ایم کالج میں صبح 9بجے ہوگا جس میں مہمان گرامی چیئرمین گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر مختار احمد پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گے ۔