شیخو پورہ ‘ گوجرانوالہ روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ حکومت پنجاب کا تحفہ ثابت ہو گا،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ 5.7 ارب روپے کی لاگت سے 43 کلو میٹر لمبی شیخو پورہ ‘ گوجرانوالہ روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع کے عوام کے لئے حکومت پنجاب کا بہترین تحفہ ثابت ہو گا اور تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ و ہ اس بہترین عوامی فلاحی منصوبے پر جلد از جلد تر قیاتی کام کے آغاز کو یقینی بنائیں ۔

انہو ںنے کہاکہ حکومت پنجاب کا یہ پختہ عزم ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے شفاف اور بر وقت استعمال کے ذریعے عوام کو جدید زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ممکن بنایی جائیں تاکہ اس کا معیار ڑندگی بلند ہو اور ا نہیں ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے بھرپور مواقع میسر آ سکیں،انہوںنے ان خیالات ا ظہار شیخو پورہ وڈ کے ترقیاتی منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میڈم کنول بتول‘ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد اضعر‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر غیاث ‘ ایکسیئن روڈز محمد عامر‘ چئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ‘ ایکسیئن سو ئی گیس رانا محمداقبال‘ ایکسیئن واپڈا ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ وہ لینڈ ایکو زیشن کاعمل جلد ا زجلد مکمل کرائیں اور اس منصو بے کی راہوں میں حائل تجاوزات او دیگر رکاٹوں کو بھی فوری طوپر دور کیا جائے۔

انہو ںنے واپڈا‘ سو ئی گیس پی ٹی سی ایل ‘پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اور دیگرمحکموں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ فنڈز کی عدم د ستیابی کو بنیاد بنا کر ترقیاتی کام نہ روکا جائے اور مطلوبہ فنڈز جلد از جلد انہیں فراہم کر دیئے جائیں گے ،کمشنر کو بتایاکہ 43 کلو میٹر اس دو رویہ منصوبے پر بعض محکموں کی فزیکل پراگرس تقریبًا80 فی صد تک ہے جبکہ باقی فنڈز دسیاب نہ ہونے کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہو رہی ہے ۔

اجلاس میں منصوبے کی راہ میں حائل مختلف مسائل اور رکاوٹوںکے خاتمے کیلئے بھی تفصیلی لائحہ عمل مرتب کیاگیا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 5.7 ارب کایہ منصوبہ اگلے سال مارچ تک مکمل کیا جائے گا اس منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ‘شیخوپورہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا اور 24 فٹ کی دو رویہ سڑک کے ساتھ 6 فٹ کے شولڈرز بھی بنائے جائیں گے جس سے روزانہ کم و بیش 12000 گاڑیوں کو آنے جانے کی معیاری سہولت میسر آئے گی۔