وفاقی شرعی عدالت سود پر واضح موقف اپنائے ،مولانا محمد اکبر نقشبندی

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت سود پر واضح موقف اپنائے ۔یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ جب تک متبادل نظام نہ آئے اس کے خاتمے کا فائدہ نہیں ، ملک میں جاری سود ہی رباہے جسے قرآن پاک نے حرام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سودی قرضوں سے ملک مں بہتری نہیں آئے گی۔سودی قرضے لینا اور سود پر مبنی نظام معیشت و بینکاری اللہ و رسول سے اعلان جنگ ہے۔انہوں نے ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میرج ایکٹ میں ترمیم اور ائیر پورٹس پر شراب خانے کے لائسنس جاری کرنے سے باز رہے،لڑکی کی شادی کی عمر 8اسال مقرر کرنے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے۔ا

متعلقہ عنوان :