اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد جمیل کا اراضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر (صدر)رانا محمد جمیل نے اراضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اراضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس کے افسران و عملہ میں سے بڑی تعداد غیر حاضر تھی جس پر انہوں تمام افسران سے دفتر سے غیر حاضر ہونے اور بر وقت نہ پہنچنے پر وضاحت طلب کر لی ہے اور انہیں آئندہ محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مختلف سروسز کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو زیادہ سے زیادی سہولت فراہم کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی سائل کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پریں انہوں نے تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سینٹر کے سامنے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کیا اور ذمہ دان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :