محنت ، ایمانداری اور دیانتداری سے محکمہ کی توقیر میں اضافہ کیا جائے ، آر پی اوگوجرانوالہ

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ محنت ، ایمانداری اور دیانتداری سے کار سرکار انجام دے کر محکمہ کی توقیر میں اضافہ کا موجب بنا جائے۔ میرٹ پر تفتیش کی جائے اور مقدمات کے چالان اندر مقررہ میعادعدالت مجاز میں جمع کروائیں جائیں۔ پراسیکیو شن برانچ سے نزدیکی رابطے میں رہا جائے۔

بیٹ افسران کے پاس تمام مجرمان اشتہاری کی فہرست کا ہونا لازمی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سی پی او گوجرانوالہ ،تمام ڈی پی اوز اور ریجن بھر کے پراسیکیوٹرز سے ویڈیو لنک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کرائم کی صورت حال کاجائزہ لیا اور سی پی او ،ڈی پی اوز کو مناسب احکامات و ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

آر پی او نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے تھانہ جات میں موصول ہونے والے اعتراضی چالانوں کے اعتراض فوری طور پر دور کر کے انہیں واپس عدالت بھجوایا جائے اور مقدمات کی تفتیش انصاف کے اصولوں پر کرتے ہوئے مقدمات کے چالان بغیر کسی دیر کے اندر میعاد عدالت مجاز میں جمع کروائیں جائیں ۔

انہوں نے تفتیشی افسروں کو ہدایت کی کہ پراسیکیوشن برانچ اور عدالتوں کے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے۔ ریڈر اور محرران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات میں موجود تما م رجسٹروں کی تکمیل بروقت کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں بہتری لانے کے لئے تفتیشی افسران کو ریفریشر کورسز کروائے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :