Live Updates

تحریک انصاف ملک اور قوم کا سوچتی ہے،چوہدری علی شبیر مہر

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری علی شبیر مہر وائس چیئرمینPHA نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خاں نے الیکشن سے قبل پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک کو خوشخال بنا نے اور ملک سے چوروں ، لٹیروں اور ڈاکووں کا صفایا کیا جائے گا اور ملک کو لوٹنے والوں کا محاسبہ کر کے ان سے پاکستان قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ملک کے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

آج ملک میں چور لٹیرے اکھٹے ہو کر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی ذات کا سوچ رہے ہیں۔ تحریک انصاف پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک اور قوم کا سوچتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات