گرین بیلٹس کوبیس رنگوں کے خوشنما پھولوں سے مزین کیا جا رہا ہے ، ایس اے حمید ایڈووکیٹ

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شہر کے تمام چوراہوں اور گرین بیلٹس کوبیس رنگوں کے خوشنما پھولوں سے مزین کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پی ایچ اے نر سری میں پھولوں کی پنیری تیار کر لی گئی ہے اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو تیارہونے والی پنیری کو فوری طور پر پارکس اور گرین بیلٹس میں لگانے کی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیںتاکہ شہری اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے دلکش مناظر سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے پی ایچ اے نرسری اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کالج گرین بیلٹ کے دورے کے موقع پر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گرین بیلٹس کی صفائی ، خوردرو جھاڑیوں ، پودوں و گھاس کی کٹائی کے کام کا جائزہ لیا اور عملے کو گرین بیلٹس کی صفائی اور جی ٹی روڈ ماڈل روڈ پروگرام کو لگن کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ عمر ان خان کے کلین اینڈ گرین ویژن کو مکمل طور پر گوجرانوالہ میں نا فذ کیا جا رہا ہے تاکہ آلودگی کا خاتمہ اور سر سبز و شاداب ماحول ہونے سے گوجرانوالہ کا شمار ملک کے خوبصورت شہروں میں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :