تھانہ گکھڑ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظرتھانہ گکھڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالوہاب عرف وہابو ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل ،اسی ہزار روپے نقدی اورتین عدد موبائل فونز برآمد کئے ہیں ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :