جناح سٹیڈیم میں 25 جنوی کووزیر اعلیٰ پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل کا انعقاد ہو گا

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریجن طارق عباس قریشی اور سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کی خصوصی کاوشوں سے مورخہ 25 جنوی بروز جمعتہ المبارک 03بجے دن جناح سٹیڈیم میں پہلا وزیر اعلیٰ پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل انعقاد پذیر ہو رہا ہے، جس میں ملک کے نامی گرامی پہلوان شرکت کریں گے اس سلسلہ میں مورخہ 23 جنوری بروز بدھ بوقت 03بجے دن جناح سٹیڈیم سے ویلکم ریلی نکالی جارہی ہے جوکہ شیرانوالہ باغ سے شروع ہو کر نیائیں چوک ، جناح روڈ اور گوندلانوالہ روڈ سے ہوتے ہوئے گوندلانوالہ چوک پر اختتام پذیر ہو گی،جس کا مقصد وزیراعلی پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل کے بارے میںعوام الناس میں آگاہی دینا ہے۔